
کراچی: صحافی فرحان ملک کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
ایف آئی اے نے دو روز قبل سینئر صحافی فرحان ملک کو پیکا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد اب انہیں4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
فرحان ملک کے وکیل نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے ہائیکورٹ کے حکم کے برعکس کارروائی کی ہے۔