
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ آصف علی زرداری انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ صدرمملکت کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔