
اسلام آباد کے اسپیشل جج نے آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کردی۔
توشہ خانہ کیس کی آخری سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی جس کے بعد آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔
عدالتی عملے نے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے سماعت منسوخی سے متعلق فیصلے سے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کردیا ہے۔
سماعت منسوخی پر پی ٹی آئی وکیل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ کبھی مقدمات کو تیزی سےچلایا جاتاہے تو کبھی سست کردیا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی وکیل نے مزید کہا کہ جب سزا سنانی ہو تو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔