
بھارت: چھتیس گڑھ میں ایک شخص نے اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں سلیسا میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بسنتی بائی دھولا رام نامی شخص کی دسویں بیوی تھی جب کہ اس سے قبل 9 بیویاں اپنے شوہر کے تشدد اور برے رویے کے باعث اس سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔
شوہر نے شادی کی تقریب سے کھانے پینے کی اشیاء اور ساڑھی چوری کرنے کے شبے میں اپنی دسویں بیوی کو قتل کیا اور اس کی لاش کو جنگل میں پھینک دیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کا علم اس وقت ہوا جب گاؤں میں تعفن اٹھنا شروع ہوا جس پر پولیس کو آگاہ کیاگیا، پولیس کو تلاش کے بعد بسنتی بائی کی لاش بہت خراب حالت میں ملی جس کے بعد پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔