
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہےکہ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن بھارت کا رچایا ہوا جھوٹا ڈرامہ ہے۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان پربے بنیاد الزامات لگا کر اپنے سیاسی جرائم کو چھپانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہے، بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا جب کہ بھارت نے کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیاں کیں ہیں۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعے میں بھارتی ہاتھ ملوث ہیں، آزادکشمیر پرکسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ بھارت بھگتے گا۔