
پشاور: مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ہم نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں۔
پی ٹی آئی کے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کی سیاست سے متعلق تحفظات تھےجو کہ علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔
انکا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہوگا وہ ہم کریں گے، بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اگر مولانا فضل الرحمان اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم پر بھی مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی تھی، 26 ویں ترمیم میں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ووٹ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج سے متعلق لائحہ عمل آئے گا تو بتا دیا جائے گا۔کیا مولانا نے باضابطہ طور پر آپ کے اتحاد سے انکار کر دیا؟ جیو نیوز کے سوال پر شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا بس پھر نہ ہی سمجھیں۔