
پاکستان کا جوابی حملہ بھارتی ائیر ڈیفنس سسٹم اور راجستھان ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کیا جبکہ ادھم پور ائیر فیلڈ کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔ بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں S-400 سسٹم تباہ کردیا ہے۔S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی کرانے والا راجواڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کردیا گیا ہے۔