
اسلام ٓآباد: چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے وزیر خا رجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے۔
چین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا چین پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستان اور بھارت سے دیر پا جنگ بندی کے لیے مشاورت اور سفارتی حل پر زور دیا۔
دوسری جانب چینی وزیر خارجہ کی بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سے بھی گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں اور کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مشیر بھارتی قومی سلامتی اجیت ڈوول نے وزیرخارجہ وانگ ژی سے گفتگو میں بتایا کہ پہلگام حملے میں بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی، بھارت کو دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرنا پڑی۔
ڈوول نے مزید بتایا کہ جنگ بھارت کا انتخاب نہیں تھا، بھارت اور پاکستان جنگ بندی کیلئے پرعزم ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین پہلگام حملے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، بھارت و پاکستان ہمسایہ ممالک ہیں انہیں امن و استحکام کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔