
برطانوی نشریاتی ادارے نے پاکستان کو فوجی محاذ پر بہتر قرار دیا اور بھارت کی حکمتِ عملی کو ناکام قرار دے دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا، پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کیلئے چیلنج ہے کیونکہ اسے اربوں خرچ کرکے بھی فائدہ نہ ہوا۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے ’تضحیک آمیزشکست‘ ہے، پاکستان فضائیہ، فضاؤں کی حکمران ہے، پاکستانی طیاروں نےجدید میزائل استعمال کرکے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر اپنی فضائی برتری ثابت کردی، رافیل گرا کر پاکستان نے عالمی سطح پرعسکری ماہرین کو حیران کردیا۔
خلیجی میڈیا کے مطابق تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ کیے گئے ہیں۔