
جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیل کے وحشیانہ بمباری میں 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس کے یورپی اسپتال کے احاطہ میں 9 بنکر بسٹر بم پھینکے گئے جسکے نتیجے میں اب تک 28 فلسطینی شہید جبکہ 70 افراد زخمی بھی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے زخمیوں کو نکالنے والوں پر بھی بمباری کی گئی بم حملوں کے باعث اسپتال کے قریب کھڑی بس زمین میں دھنس گئی اور کچھ مقامات پر زمین پھٹ گئی۔
ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق خان یونس میں حملے میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ، اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کی رہنما اسپتال کے نیچے زیر زمین کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس میں تھا۔