
پنجاب میں بھارتی حملے میں شہید اور زخمی ہونیوالے شہریوں کیلئے امدادی فنڈز جاری کردیا۔
پنجاب حکومت نے 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی فنڈز جاری کردیے جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے جو قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، مری، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سیالکوٹ، خانیوال، اوکاڑہ اور راولپنڈی کے ڈی سیز کو بھیجا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق شہدا اور زخمی شہریوں کیلئے امدادی پیکج کی منظوری وزیراعظم نے دی اور 34کروڑ 30لاکھ روپے ڈپٹی کمشنرز کے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردیے گئے ہیں۔
مراسلے کے مطابق فنڈز کو 3کیٹیگریز شہدا، شدید زخمی اور معمولی زخمی میں تقسیم کیا گیا ہے، شہید شہریوں کے ورثا کو ایک کروڑ روپے امداد دی جائے گی جب کہ شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔