
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ مودی اور نیتن یاہو انتہاپسند ہیں جو نفرت کو فروغ دیتے ہیں۔
نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کے اقدامات میں مماثلت پائی جاتی ہے، مودی اور نیتن یاہو انتہاپسند ہیں جو نفرت کو فروغ دیتے ہیں، بھارت اسرائیل کی طرح عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور بات چیت کے لیے تیار ہے، بھارتی عوام بھی پاکستان کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پہلگام واقعےکا الزام لگایا، ہم نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، میری والدہ محترمہ بےنظیر بھٹو کوبھی دہشت گردوں نے شہید کیا۔