
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جنگ میں ناکامی کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ پاکستان میں پرا کسی وار کر رہی ہے۔
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے، دشمن ہمارے خلاف پراکسی وار کر رہا ہے، دشمن پاکستان کی ابھرتی معیشت کو تباہ کرنے کا خواب دیکھ رہا تھا، بھارت کا شیطانی کھیل پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ذریعے خضدار میں بچوں کو شہید کرایا گیا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے۔فتنہ الہندوستان کو بھارتی ‘را’کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، ’را‘ہینڈلرز فتنہ الہندوستان کو خفیہ معلومات فراہم کر رہے ہیں، بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی پہلے دن سے ’را‘ فنڈڈ ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے۔
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داؤ پر لگانے کی سازش کر رہا ہے، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا