
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، ان کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔
انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر بھی اللّٰہ رب العزت کا شکر ادا کیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وفد نے امت مسلمہ بالخصوص ظلم وجبرکےشکارکشمیری وفلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔