
مردان کے علاقے ارم کالونی کے ایک گھر میں گیس لیکج کے دھماکے سے 6افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ارم کالونی کے ایک گھر کی دوسری منزل پر رات کو گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس سے گھر کی چھت گرگئی۔جسکی نتیجے میں گھر کے 6 افراد جان بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیم کے 7 گھنٹے کی محنت کے بعد صبح جان بحق اور زخمی ہونے والوں کو ملبے سے نکال کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔