
شمالی وزیرستان پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کرنیوالے 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاک افغان بارڈر کے ذریعے فتنہ الخوارج کے دہشتگروں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہیں، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
انکا کہنا ہےکہ افغان حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے مؤثر اقدامات کرے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔