
کراچی میں مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر سنار سے تقریباً 4 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے۔
جیو نیوز کے مطابق ڈکیتی کی واردات کراچی کے کراچی طارق روڈ کے پیش آئی جہاں ڈاکو سنار سے 3کروڑ95 لاکھ روپےلوٹ کر فرارہوگئے۔
پولیس کے مطابق سنار کا کہناہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر 4 مسلح ڈاکو اس سے رقم لے کر فرار ہوئے۔
پولیس کے مطابق اطراف کے علاقوں سے سے اب تک کوئی سی سی ٹی وی ویڈیونہیں مل سکی تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔