
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ علیمہ خان پرانڈہ پھینکنے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں،اس واقعے کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ اکثر بُری روایات تحریک انصاف کے دورمیں ہی پروان چڑھیں،انہوں نے کبھی بھی اپنے رویوں کی مذمت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ سیاہی،جوتے،انڈے پھینکنےوالی تربیت تحریک انصاف کی ہے،خواجہ آصف پرجب سیاہی پھینکی گئی تو پی ٹی آئی والوں نے قہقےلگائے تھے،ہم نے تو انڈہ پھینکنے والے واقعے کی مذمت کی۔
بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ انڈہ پھینکنےوالی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا سے ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف نے کہا کہ 25پی ٹی آئی ایم این ایز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہیں دیے ، یہ تمام افراد حکومت سے بات چیت کے حامی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ضمنی الیکشن سےبائیکاٹ پر بھی خوش نہیں ہیں، پی ٹی آئی اراکین بند گلی سے بند ڈبے میں نہیں جانا چاہتے، تسلسل یہی ہے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔