جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت درج کرا دی۔
جنوبی افریقہ کے صدر راما فوسا نے کہا کہ شکایت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے درج کرائی ہے۔انکا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے جبکہ اسپتالوں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔جنوبی افریقی صدر کا کہنا ہے کہ ہزاروں فلسطینی جان سے جا چکے ہیں، یقین ہے کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گی۔