پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاتی امراء میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کے ن لیگ کے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوام آئندہ انتخابات میں پھر سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔اعلامیے کے مطابق نواز شریف نے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔