سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو دوبارہ اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سامنے آئے شواہد کی روشنی میں جسٹس مظاہر نقوی کو نوٹس جاری کیا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا کہ جسٹس مظاہر 14 روز میں اظہار وجوہ نوٹس کا جواب دیں۔جسٹس مظاہر نقوی کو 27 اکتوبر کے کونسل اجلاس میں بھی شوکاز جاری کیا گیا تھا، انہوں نے شوکاز میں اپنےخلاف شکایات کی تفصیل درج ہونے پر اعتراض کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل نے مسلسل 3 دن جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف شکایات اور ان کے اعتراضات کا جائزہ لیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے تفصیلی شوکاز جاری کیا۔