شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ ہوا جس میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہوئے۔
شہید لانس نائیک احسان بادشاہ کی عمر 33 سال تھی، ان کا تعلق کرک سے تھا جبکہ 30 سال کے لانس نائیک شہید ساجد حسین کا تعلق ضلع کُرم سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔