ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چل جائے گا کون ملوث ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے کہا کہ پولیس افسران نے ایسا کیا ہے تو نامناسب بات ہے، اگر کوئی واقعے میں ملوث نہیں تو سزا نہیں ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سینٹری کے ہول سیل تاجر شاکر خان کے گھر پولیس کے چھاپے نما ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی اور ان کے اغوا میں کراچی ساؤتھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پی کے براہ راست ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے تھے۔