العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور نیب کی تمام اپیلیں سماعت کےلیے مقرر کردی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی تمام اپیلوں پر کل سماعت ہوگی۔
نیب کی فلیگ شپ ریفرنس بریت کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
نیب کی العزیزیہ ریفرنس سزا بڑھانے کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ان اپیلوں پر سماعت کریں گے۔