کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔
پیر کے دن کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا جو انڈیکس کا 27 نومبر 2023 تک بلند ترین اختتام تھا۔منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 60 ہزار 845 پر پہنچ گیا۔کاروبار کا اختتام 918 پوائنٹس اضافے سے ریکارڈ 60 ہزار 730 پر ہوا۔ْبازار میں آج 77 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26 ارب روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن مسلسل دوسرے روز 98 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 746 ارب روپے ہے۔