پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا کےلیے ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پی سی بی نے دورے کےلیے نوید اکرم چیمہ کو ٹیم منیجر، محمد حفیظ کو ڈائریکٹر مینز ٹیم، ایڈم ہولیوک کو بیٹنگ کوچ، عمرگل کو فاسٹ بولنگ کوچ، سعید اجمل کو اسپن بولنگ کوچ جبکہ عبدالمجید کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔منصور رانا اسسٹنٹ ٹیم منیجر، شاہد اسلم اسسٹنگ بیٹنگ کوچ، سائمن گرانٹ ہیلمٹ کو ہائی پرفارمنس کوچ، ڈریکس سائمین کو اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ دورہ آسٹریلیا پر کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، طلحہ اعجاز، ٹیم اینالسٹ، لیفٹننٹ کرنل (ر) اختر حسین ٹیم سیکیورٹی منیجر، رضا راشد کیچلو ٹیم میڈیا منیجر، عمار احسن وڈیوگرافر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر اور ملنگ علی ٹیم میسیور ہوں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری 2024 تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔