انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کے ریمانڈ میں4 روز کی توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، امجد خان نیازی کو7 روز ہ ریمانڈ کے بعد کورٹ میں پیش کیا گیا۔
میانوالی پولیس نے عدالت سے امجد نیازی کے مزید 10 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کی اور ملزم کو 2 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔
امجدخان نیازی پر 9 اور 10 مئی کو پی اے ایف بیس میانوالی پر حملہ کرنے اور جنگی جہاز کاماڈل جلانے کا الزام ہے۔