پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مثبت لہر آٹھویں روز ٹوٹ گئی، آج 100 انڈیکس 228 پوائنٹس کم ہوکربند ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس نے پہلی بار 61 ہزار کی سطح عبور کی اور 61 ہزار 555 کی نئی تاریخی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بنایا۔بعد ازاں مارکیٹ نے واپسی کی راہ لی اور کاروبار کا اختتام 228 پوائنٹس کم ہوکر 60 ہزار 502 پر ہوا۔بازار میں آج 69 کروڑ 22 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 27 ارب 3 کروڑ روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 718 ارب روپے ہے۔