کوہستان کے ضلع کولئی پالس میں تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، مقتولہ کے قتل کے نامزد ملزم مقتولہ کے چچا کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم محمد نواز پر اپنے بھائی اور لڑکے کے والد کے ساتھ مل کر بھتیجی کو قتل کرنے کا الزام ہے، ملزم کو گرفتاری کے بعد بشام کے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
علاقہ مجسٹریٹ نے ملزم کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ 24 نومبر کو برشریال میں دو لڑکیوں کی ایڈیٹڈ تصاویر وائرل ہوئی تھیں، ویڈیو وائرل ہونے پر ایک لڑکی کو قتل، دوسری کو بچا لیا گیا تھا۔
تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل کی خبر 27 نومبر کو سزقامنے آئی تھی۔