پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بھتہ خوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار خاتون بھتہ خور والد اور اس کے نیٹ ورک کی سہولت کار ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون مریم کے افغان موبائل نمبرز سے بھتے کی کالز کرنے میں بھی ملوث تھی۔ملزمہ نے دو کاروباری شخصیات کو بھتے کی کالز کی تھی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خاتون نے بھیس بدل کر ایک مقام پر بھتے کا لیٹر بھی پھینکا تھا۔ ملزمہ کے والد اور نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔