کراچی سٹی کونسل کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین آپس میں لڑ پڑے
اجلاس کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا پارٹی کے منحرف اراکین سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، انہوں نے اپنے ساتھیوں کے خلاف سیٹوں پر کھڑے ہوکر احتجاج بھی کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی حمایت کا اعلان کیا۔
پی ٹی آئی رکن اسد امان نےکہا کہ کراچی کی ترقی میں میئرکا ساتھ دیں گے، میں پی ٹی آئی کا بانی رکن ہوں، پی ٹی آئی کسی کے باپ کی پارٹی نہیں۔
اسد امان نےکہا کہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھی ہوں، مجھ سے زیادہ سینیئر کوئی رکن نہیں ہے