اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت خارج کردی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا ہے۔
عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔
عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کے باوجود عمران خان جیل میں ہی رہیں گے اور ان سے جیل میں ہی تفتیش ہوگی۔
نیب نے ضمانت خارج ہونے کے بعد توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کی گرفتاری ڈال دی۔
میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کا کہنا تھاکہ سابق پی ٹی آئی چیئرمین کا کل جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان عبوری ضمانت پر تھے