اسلام آباد: صدر عارف علوی نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا۔
نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم ہوں گے۔
آرڈیننس کا مقصد پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 462 میں ترمیم کرنا ہے۔
صدر مملکت نے آرڈیننس آرٹیکل 89 (1) کے تحت جاری کیا ہے۔
آرڈیننس سے تقریباً 590 ارب روپےکی بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملےگی۔