لاہور ہائی کورٹ نے پابندی کے باوجود سرکاری ملازمین کے ٹرانسفر کی درخواست میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود سرکاری ملازمین کے ٹرانسفر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے کہا کہ آگاہ کیا جائے الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود ٹرانسفرز کیسے ہو رہی ہیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ پابندی کے باوجود دور دراز اضلاع میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ٹرانسفرز پر پابندی عائد کی ہے۔