راولپنڈی میں قائم اڈیالا جیل اور اس کے اطراف میں 10 گھنٹے بعد بجلی بحال کردی گئی۔
جیل انتظامیہ کے مطابق 10 گھنٹوں سے زائد اڈیالا جیل اور ملحقہ علاقوں میں بجلی معطل رہی جو اب بحال کردی گئی ہے۔ جیل ذرائع نے بتایاکہ اڈیالا جیل میں بجلی کے متبادل نظام کے طور 2 جنریٹرز سے کام لیا گیا۔
آئیسکو ذرائع نے بتایاکہ 132کے وی ٹرانسمشن لائن پر کام کے باعث علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل رہی اور جیل انتظامیہ کو 13 دسمبر کو بجلی سپلائی کی معطلی سے آگاہ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان، فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سیاسی رہنما اڈیالہ جیل میں قید ہیں