پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1521 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 925 پوائنٹس کم ہوکر 65204 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں ایک ارب 89 کروڑ شیئرز کے سودے 24.59 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 87 ارب روپے کم ہوکر 9455 ارب روپے ہے۔