پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج بھی انتہائی منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 844 پوائنٹس کی کمی سے 64 ہزار 360 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 65 ہزار 204 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک: ڈالر 283 روپے 20 پیسے کا ہو گیا
کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر صرف 1 پیسہ سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہونے کے بعد 283 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔