بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ایک بندر نے حملہ کر کے 5 افراد کو زخمی کر دیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق کوئٹہ کے علم دار روڈ پر ایک بندر نے 2 روز کے دوران 5 افراد کو کاٹ کر زخمی کیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ بندر ایک گھر کی چھت پر موجود ہے۔
علاقہ مکین نے یہ بھی بتایا ہے کہ بندر کوپکڑنے کی تمام کوششیں اب تک ناکام ہوئی ہیں