نیوز بیٹ پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا ridernewshd 22/12/2023 1 min read پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فیصلہ سنا دیاپی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان چھن گیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی بلے کے نشان کی اہل نہیں، پی ٹی آئی ہماری ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کروانےمیں ناکام رہی۔الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی کو درخواست گزاروں نے چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے بھی انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات اٹھائے۔ پی ٹی آئی کے مبینہ نئے چیئرمین نے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق دستاویزجمع کروائیں، پی ٹی آئی پر عام اعتراض یہ تھا کہ پارٹی آئین کے تحت انتخابات نہیں کروائے، پی ٹی آئی پر اعتراض تھا کہ اس نے خفیہ طور پر انتخابات کروائے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اعتراض تھا کسی بھی ممبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی گئی، پی ٹی آئی کے دفتر میں کاغذات نامزدگی نہیں تھے، یہ بھی اعتراض تھا کہ خواہاں شخص نے بلے کا انتخابی نشان لینے کے لیے ایسا کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے پی ٹی آئی کو سوالنامہ دیا۔اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ وہ اپنے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کروائے، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جن میں گوہر خان کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔تاہم اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی کہ پی ٹی آئی کے الیکشن اس کے آئین کے مطابق نہیں ہوئے، جس کے بعد یہ کیس الیکشن کمیشن میں چلا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بیرسٹر گوہر علی چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہے۔پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فیصلے سے روکا لیکن پھر آج فیصلے کی ہدایت کی۔اس سے قبل پی ٹی آئی کا وفد لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبات لے کر الیکشن کمیشن دفتر پہنچا تھا، جہاں الیکشن کمیشن نے وفد کو یقین دہانی کروائی۔الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وفد کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ارکان نے ان کے تحفظات نوٹ کیے اور یقین دلایا کہ جن ریٹرننگ افسروں اور پولیس افسروں نے پی ٹی آئی کے لیے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، انہیں جلد تبدیل کردیا جائے گا۔پی ٹی آئی وفد کے ارکان نے امید ظاہر کی تھی کہ صاف شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔ About The Author ridernewshd See author's posts Continue Reading Previous: مریم اور شہباز کے خلاف صنم جاوید الیکشن لڑیں گیNext: الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، ہائیکورٹ جائیں گے: پی ٹی آئی کا اعلان جواب دیں جواب منسوخ کریںآپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہےتبصرہ * نام * ای میل * ویب سائٹ اس براؤزر میں میرا نام، ای میل، اور ویب سائٹ محفوظ رکھیں اگلی بار جب میں تبصرہ کرنے کےلیے۔ Related Stories خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ 1 min read نیوز بیٹ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ 20/10/2024 ہم انتظار میں ہیں ،پی ٹی آئی نے ایک روز کا وقت مانگا ہے، مولانا فضل الرحمان۔ 1 min read نیوز بیٹ ہم انتظار میں ہیں ،پی ٹی آئی نے ایک روز کا وقت مانگا ہے، مولانا فضل الرحمان۔ 20/10/2024 آئینی ترامیم: بلاول کے بعد اسحاق ڈار اور محسن نقوی بھی مشاورت کیلئے مولانا کے گھر پہنچ گئے 1 min read نیوز بیٹ آئینی ترامیم: بلاول کے بعد اسحاق ڈار اور محسن نقوی بھی مشاورت کیلئے مولانا کے گھر پہنچ گئے 19/10/2024