مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو ملک میں فساد اور انتشار پھیلے گا۔
شکر گڑھ میں ورکرز سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ آج ہر شہری بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے پریشان ہے۔ اگر پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو وہ فساد اور انتشار پھیلائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قوم ووٹ کے صحیح استعمال سے ملک بچا سکتی ہے۔ ن لیگ کی حکومت آئی تو ملک میں امن اور خوشحالی لائے گی۔