جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے وقت مولانا فضل الرحمان گھر پر تھے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عبیدالرحمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی گاڑی یارک انٹر چینج کے قریب پیٹرول بھروانے کے لیے رکی تھی۔
مولانا عبیدالرحمان نے مزید کہا کہ فائرنگ مولانا فضل الرحمان کی گاڑی پر بھی نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں حملہ ہوا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان حملے میں محفوظ ہیں۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی۔