اسٹیٹ بینک پاکستان راولپنڈی کے دستاویزات چوری ہوگئے، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک راولپنڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سرکاری ریکارڈ کی چیکنگ کے دوران کچھ دستاویزات غائب ہیں۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ قوی یقین ہے کہ دستاویزات سرکاری ریکارڈ سے نامعلوم افراد نے چوری کی ہیں۔