مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ تاحال زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی پی پی سے الیکشن 2024ء کےلیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ عام انتخابات میں آئی پی پی کو لاہور میں قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 2 سیٹ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر سوال بھی اٹھا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اجلاس میں نارووال میں احسن اقبال اور دانیال عزیز کا معاملہ بھی ابھی حل طلب ہے۔
احسن اقبال نے دانیال عزیز کے این اے 75 میں آنے والے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 54 سے بھی کاغذات جمع کرادیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دانیال عزیز پی پی 54 پر اپنے نمائندے کو پارٹی ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں۔