
بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی پر غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم 10 جنوری کو عائد کی جائے گی۔
کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے کی۔ دوران سماعت استغاثہ نے وکلائے صفائی کو مقدمے کی نقول فراہم کیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی آج کی سماعت میں کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء بیرسٹر عمیر نیازی اور عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے رضوان عباسی، اقبال کاکڑ اور عمر سجاد عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوشن کی جانب سے وکلاء صفائی کو نکاح کیس کی نقول فراہم کردی گئی ہیں، سماعت کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی حاضری بھی لگوائی گئی۔
عدالت نے نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کاروائی کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی ہے۔