کراچی کے علاقے گلزار ہجری کے قریب فرنیچر مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگ گئی، جس پر کچھ دیر بعد قابو پالیا گیا۔
فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ گلزار حجری میں بسم اللہ ٹاؤن کی دکانوں میں لگی۔
حکام کے مطابق متاثرہ عمارت میں نیچے دکانیں جبکہ بالائی منزلوں پر رہائشی اپارٹمنٹس ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے پانچ فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر پہنچے۔
آگ لگنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی متاثرہ عمارت کے قریب پہنچی جبکہ غیر متعلقہ حکام کو علاقے سے دور کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فلیٹس میں متعدد لوگ رہتے ہیں، کچھ لوگ ان اپارٹمنٹس سے اپنی مدد آپ کے تحت باہر آئے ہیں، تاہم عمارت میں کتنے لوگ ابھی موجود ہیں اس حوالے سے کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آسکی۔
’آگ پر قابو پالیا گیا‘
بعدازاں فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ سے کباڑ کی 3 دکانیں جل گئیں۔
حکام نے بتایا کہ فرنیچر کی دکانیں بھی متاثر ہوئی ہیں جبکہ آگ سے عمارت میں اپارٹمنٹس محفوظ رہے۔