مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے لاہور کے حلقے این اے 119 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل ٹریبونل میں دائر کر دی گئی۔
مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف ندیم شیروانی نے اپیل دائر کی، اپیل میں این اے 119 کے ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا۔
اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، انہوں نے کاغذات میں درست حقائق بیان نہیں کیے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے۔