نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپ گریڈ کیے گئے اسپتالوں کے لیے جدید آلات، بیڈز اور فرنیچر کی خریداری کی منظوری دے دی۔
محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اپ گریڈ اسپتالوں میں جدید وہیل چیئرز مہیا کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ویٹنگ ایریا کے لیے نئے بینچ اور ڈاکٹرز روم میں نیا فرنیچر فراہم کیا جائے گا، اسپتالوں میں ایکسرے ایل ای ڈی اور بے بی کاٹ بھی مہیا کی جائیں گی۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کے بیڈز کے لیے تھری کلر بیڈ شیٹ سسٹم لایا جائے گا، وارڈز میں ادویات اور انسٹرومنٹ اسٹوریج کیبنٹ مہیا کی جائیں گی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپ گریڈڈ اسپتالوں کے لیے خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔