کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 55 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعے میں 55 سال کی خاتون جاں بحق ہوگئیں، خاتون کی بیٹی کی 6 ماہ قبل طلاق ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق تیزاب گردی کی شکار خاتون کا سابق داماد اس کو 6 ماہ سے دھمکیاں دے رہا تھا۔
پولیس کا مزید بتانا ہے کہ دو نقاب پوش افراد نے گھر میں داخل ہو کر خاتون پر تیزاب پھینکا، جبکہ اس دوران اس کی بیٹی واش روم میں چھپ گئی تھی۔