کندھ کوٹ اور کشمور میں کچے کے ڈاکووں نے 12 گھنٹے میں 10 افراد اغوا کرلیے۔
گزشتہ شب انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں سے لوٹ مار کے بعد 9 افراد اغوا کرلیے تھے۔ آج مزید ایک شخص کو اغوا کیا گیا۔
مغوی کے ورثا نے کشمور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا، جس نے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔
ورثا نے مغوری کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے، ایس ایس پی آپریشن احمد بروہی کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن تیز کردیا ہے۔