پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 66 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 500 سے زائد پوائنٹس اضافے سے ہوا لیکن پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کو برقرار نہ رکھ سکا۔
کاروباری دن میں ایک موقع پر انڈیکس ساڑھے تین سو پوائنٹس منفی بھی ہوا، البتہ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 66 پوائنٹس کمی سے 64 ہزار 170 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 908 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 44 کروڑ شیئرز کا کاروبار 12 ارب 28 کروڑ روپے میں طے ہوا۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 323 ارب روپے ہے۔